• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

رونالڈو کے اعزاز میں پرتگال کا 7 یورو کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

شائع September 19, 2024
فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ان کی تصویر چسپاں ہو گی۔

پرتگال کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں 130 گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ یورو 2016 جیتنے والے رونالڈو کے اعزاز میں ان کے ملک نے خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے 39سالہ رونالڈو نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کیا تھا

چار مرتبہ یورپیئن گولڈن شو جیتنے والے سپر اسٹار کے اعزاز میں 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا اور اس پر ایک طرف ان کا خاکہ اور دوسری جانب ’سی آر7‘ کندا ہو گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024