• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm

شاہ زیب رند پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپئن بن گئے

شائع September 19, 2024 اپ ڈیٹ September 20, 2024
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک طویل اور چیلنجنگ سفر رہا ہے، لیکن ہم نے اسے کر دکھایا — فوٹو: شاہ زیب رند ایکس
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک طویل اور چیلنجنگ سفر رہا ہے، لیکن ہم نے اسے کر دکھایا — فوٹو: شاہ زیب رند ایکس

پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے تاریخ رقم کردی اور پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپئن بن گئے۔

سنگاپور میں شاہ زیب رند نے برازیل کے فائٹر برونو روبرٹو ڈی ایسز کو شکست دی۔

شاہ زیب رند نے تیسرے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے برازیل کے فائٹر کو ہرایا۔

اپنی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان نے ’ایکس‘ پر چیمپئن شپ بیلٹ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خواب سچ ہوگیا۔‘

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک طویل اور چیلنجنگ سفر رہا ہے، لیکن ہم نے اسے کر دکھایا۔‘

انہوں نے اس مقام تک پہنچنے میں مدد کرنے کے لیے کئی لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جن میں ان کے کوچ، منیجر، خاندان اور ٹیم شامل ہے۔

شاہ زیب رند اپنی اگلی فائٹ ورلڈ کراٹے کومبیٹ لائٹ ویٹ چیمپئن لوئز وکٹر روچا کے ساتھ لڑیں گے۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایک مکمل رابطے والا کومبیٹ کھیل ہے جس میں مارنا، گراپلنگ اور زمینی لڑائی شامل ہے۔ ایم ایم اے دنیا بھر سے مختلف کومبیٹ کھیلوں کی تکنیکوں کو شامل کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024