• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: معروف شاعر اجمل سراج انتقال کر گئے

شائع September 19, 2024
اجمل سراج : فائل فوٹو
اجمل سراج : فائل فوٹو

معروف شاعر اجمل سراج طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کی جانب سے شاعر اجمل سراج کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کا انتقال نجی ہسپتال میں ہوا۔

اہل خانہ کے مطابق 56 سالہ اجمل سراج پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اجمل سراج کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن کورنگی میں ادا کی جائے گی۔

اجمل سراج کراچی میں مقیم اردو کے معروف شاعر تھے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور کافی عرصے تک روزنامہ جسارت کے ہفتہ وار جریدے کے مدیر بھی رہے۔

ان کی نظموں کا مجموعہ اور میں سوچتا رہا پہلی بار 2005 میں شائع ہوا اور 2010 میں آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی نے اسے دوبارہ شائع کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024