• KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

صوابی: گھر کے تنازع پر دو چچا بھتیجے کے ہاتھوں قتل

شائع September 19, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کے علاقے سلیم خان میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے دو سگے چچا قتل کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعے میں ملزم کا ایک چچا زاد بھائی بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم نے مکان کے تنازع پر اپنے دو سگے چچا کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بھتیجا فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یاد رہے کہ 16 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقتولین کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا جب وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025