• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، اسحٰق ڈار

شائع September 18, 2024
ان کا کہنا تھا کہ پاک ۔ روس بین الوزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے لیے تیاریاں جاری ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ پاک ۔ روس بین الوزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے لیے تیاریاں جاری ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے اور پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

دفتر خارجہ میں روسی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ روسی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، باہمی احترام اور مفاد پرمبنی دوطرفہ تعلقات مثبت راہ پر گامزن ہوئے ہیں جبکہ پاک ۔ روس اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک ۔ روس تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے، روس کے ساتھ عوامی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں پاکستان کی حمایت پر روس کے مشکور ہیں اور ایس سی او سربراہ اجلاس میں روسی وزیر اعظم کی شرکت کے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک ۔ روس بین الوزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک نے کہا کہ پاک ۔ روس سفارتی تعلقات کو 75 سال ہوگئے ہیں، اسحٰق ڈار سے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جبکہ اکنامک یونین میں پاکستان کی شمولیت پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024