• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

برطانوی بادشاہ کا شہباز شریف سے رابطہ، دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

شائع September 18, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

وزیر اعظم پاکستان اور برطانیہ کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس کے دوران چارلس سوم نے شہباز شریف کو آئندہ ماہ سموئہ میں ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیر اعظم نے چارلس سوم کی جانب سے دی جانے والی دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا، شاہ چارلس کے تخت سنھبالنے کے بعد یہ پہلا دولتِ مشترکہ کا اجلاس ہوگا جس کی وہ بذات خود صدارت کریں گے۔

برطانوی بادشاہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان کے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہبازشریف نے واضح کیا کہ سموئہ میں اجلاس دولتِ مشترکہ کے ممالک کے درمیان مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025