• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

شوہر کے نہ نہانے پر بیوی نے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق لے لی

شائع September 17, 2024 اپ ڈیٹ September 18, 2024
—علامتی تصویر، فیس بک
—علامتی تصویر، فیس بک

پڑوسی ملک بھارت میں شوہر کی جانب سے روزانہ نہ نہانے کی خراب عادت سے تنگ آکر بیوی نے شادی کے محض 40 دن بعد ہی طلاق لے لی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی خاتون نے 40 دن قبل ہی شادی کی تھی لیکن جلد ہی انہیں علم ہوا کہ ان کےشوہر روزانہ نہیں نہاتے بلکہ ان کے شوہر ہفتہ وار گنگا جل میں نہانے کے عادی ہیں۔

خاتون نے کسی طرح شوہر کی عادت کو 40 روز تک برداشت کیا لیکن پھر شوہر کے جسم سے بدبو آنے کی وجہ سے خاتون نے شوہر سے طلاق لے لی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے طلاق کے لیے فیملی سینٹر سے رابطہ کیا، جہاں ان کے شوہر راجیش کو بلایا گیا اور ان سے تفتیش کی گئی، جہاں اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ہندو مذہبی عقائد کی وجہ سے روز نہیں نہاتے، وہ ہفتے میں ایک بار یا پھر مہینے میں دو بار اپنے اوپر گنگا جل چھڑکتے ہیں۔

خاتون نے فیملی سینٹر کو بتایا کہ شوہر کی جانب سے روز نہ نہانے کی وجہ سے ان کے جسم سے انتہائی شدید بدبو آتی ہے، وہ بیمار پڑ جاتی ہیں، اس لیے اب انہیں شادی کو مزید نہیں چلانا، انہیں طلاق دلوائی جائے۔

خیال رہے کہ گنگا جل ہندووں کے لیے مقدس پانی ہے، ان کا عقیدہ ہوتا ہے کہ گنگا میں ایک بار نہانے سے سال بھر کے یا نہانے سے پہلے کیے گئے تمام گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024