• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

بھارت: گائے کا گوشت پکانے کی شکایت پر 7 انجینئرنگ طلبہ کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا

شائع September 16, 2024
پرالہ مہاراج انجینئرنگ کالج کا ہاسٹل — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
پرالہ مہاراج انجینئرنگ کالج کا ہاسٹل — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

بھارتی ریاست اڑیسہ کے انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل سے 7 طلبہ کو مبینہ طور پر گائے کا گوشت پکانے کی شکایت پر نکال دیا گیا جس کے بعد ہاسٹل میں تناؤ میں اضافہ ہو گیا اور پولیس کی اضافی نفری کو کالج کے احاطے میں تعینات کردیا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ہندوستان ٹائمز ’کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر براہماپور کے پرالہ مہاراج انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں پیش آیا جہاں ایک شکایت پر 7 طلبہ کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ ویلفیئر کے ڈین نے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے اعلان کیا کہ ہال آف ریڈینس میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی حامل سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر طلبہ کو نکال دیا گیا ہے۔

تاہم نوٹی فکیشن یا کسی عہدیدار کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کن محدود سرگرمیوں کی بنا پر ان طلبہ کو ہاسٹل سے نکالا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق سات طلبہ میں سے ایک پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

طلبہ کے خلاف شکایت کی گئی تھی کہ انہوں نے مبینہ طور پر بدھ کی رات ہاسٹل میں گائے کا گوشت پکایا تھا اور اس واقعے کی اطلاع طلبہ کے ایک اور گروپ نے ہاسٹل کے ڈین کو کی تھی۔

شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک متنوع کمیونٹی کے طور پر ہم تمام طلبہ کی اقدار اور عقائد کے احترام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، گائے کے گوشت کو مبینہ طور پر پکانے کے واقعے سے بدامنی اور بے چینی کی فضا پائی جاتی ہے جس سے ماحول کشیدہ ہے اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

طلبہ کے ہاسٹل سے اخراج کے بعد بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعتوں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے ارکان نے بھی کالج کا دورہ کیا اور پرنسپل سے ملاقات کر کے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کالج کے حکام نے بورڈرز کے ایک گروپ کی شکایت کے بعد ان الزامات کی تحقیقات کی اور انکوائری سے پتا چلا کہ بورڈرز کالج کے احاطے میں کچھ طلبہ محدود سرگرمیوں میں ملوث تھے جس کی وجہ سے انہیں نکال دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024