• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پنجابی و اردو فلموں کے ہدایت کار الطاف حسین انتقال کر گئے

شائع September 16, 2024
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول اور سینیئر ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔

الطاف حسین طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی پنجابی فلم ”تیرے پیار نوں سلام“ کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا تھا۔

الطاف حسین نے اپنے کیرئیر کے دوران 80 سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی، ان کی مشہور فلموں میں دھی رانی، مہندی، رانی بیٹی راج کرے گی، اک پاگل سی لڑکی، صاحب جی، مرد سالا صاحب، دنیا، چار خون کے پیاسے، حسن کا چور، مرد جینے نہیں دیتے اور چوہدری بادشاہ، سمیت دیگر شامل ہیں۔

الطاف حسین کی عمر 79 سال تھی، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔

الطاف حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024