• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

حکومت خیبرپختونخوا کا سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

شائع September 16, 2024
صوبائی مشیر صحت احتشام علی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا — فائل فوٹو: اے پی پی
صوبائی مشیر صحت احتشام علی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا — فائل فوٹو: اے پی پی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی مشیر صحت احتشام علی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے ایک ہفتے میں ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی ایچ اوز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024