• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

پاکستان کو ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست، چین فائنل میں پہنچ گیا

شائع September 16, 2024
فوٹو بشکریہ ایشین ہاکی فیڈریشن
فوٹو بشکریہ ایشین ہاکی فیڈریشن

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ پر 0-2 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ چین سے تھا اور توقع کیا جا رہی تھی کہ قومی ٹیم باآسانی کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

میچ میں گرین شرٹس نے انتہائی خراب کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا اور پاکستان نے پانچ پینالٹی کارنرز مس کیے۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے چار پینالٹی مس کردیں اور چین نے شوٹ آؤٹ پر 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

میچ میں پاکستان کا واحد گول ندیم احمد نے کیا۔

فائنل میں چین کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024