• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

شائع September 16, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نا ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ہائی کورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، استدعا کی کہ عدالت 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازے دینے کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024