پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا

شائع September 16, 2024
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران پکڑا، 44 سالہ شخص خلیجی ممالک سے پاکستان آیا ہے جب کہ متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے کوار ڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر 6 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس (ایم پاکس) کے خلاف پہلی ویکسین ایم وی اے-بی این کو مشروط استعمال کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ ویکسین کو باضابطہ طور پر منکی پاکس کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کو اب تک کے نتائج کی روشنی میں محفوظ قرار دیتے ہوئے اگرچہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی لیکن اسے باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت ایسی ویکسینز اور ادویات کی ”پری کوالیفائی“ منظوری دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند ممالک یا خطے ویکسین یا دوائی کو استعمال کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025