• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے

شائع September 16, 2024
— فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیر بلدیات بلوچستان صوبائی سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی مختصر علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں سردار میر سرفراز چاکر خان ڈومکی، سبی کم لہڑی پی بی 8 سے بھاری اکثریت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی بلوچستان کے نامور شخصیت سابق گورنر و وزیراعلٰی بلوچستان نواب محمد اکبر بگٹی کے داماد تھے۔

سردار سرفراز خان ڈومکی مختلف ادوار میں حکومت اور اپوزیشن کا حصہ رہے ہیں اور ایس اینڈ جی اے ڈی سمیت دیگر محکموں کے صوبائی وزیر رہے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر مرحوم سردار چاکر خان ڈومکی کی 2007 میں وفات کے بعد سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کو اقوام ڈومکی قبیلے کا سردار منتخب کیا گیا تھا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان کا اظہار افسوس

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رحلت سے گہرا صدمہ پہنچا، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بھی صوبائی وزیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا۔

شاہد رند نے کہا کہ ان کی رحلت سے بلوچستان ایک باصلاحیت سیاست دان اور ایک مثبت قبائلی شخصیت سے محروم ہو گیا، اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024