• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

سلیمہ امتیاز آئی سی سی امپائرز پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون

شائع September 15, 2024
فوٹو:پی سی  بی
فوٹو:پی سی بی

سلیمہ امتیاز آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

پاکستانی امپائر سلیمہ امتیاز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز کے لیے نامزد کردیا گیا جس کے بعد وہ خواتین کے دو طرفہ بین الاقوامی میچوں اور آئی سی سی کے ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کر سکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، سلیمہ امتیاز پاکستان ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔

سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز میں امپائرنگ کریں گی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیمہ امتیاز نے کہا کہ یہ ان کے لیے اور پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

52 سالہ سلیمہ امتیاز نے اپنے امپائرنگ کیریئر کا آغاز 2008 میں پی سی بی ویمنز امپائرز پینل سے کیا۔

اس کے طویل کیریئر میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہائی پروفائل ایونٹس جیسے کہ 2022 اور 2024 اے سی سی ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ میں 2023 کے اے سی سی ایمرجنگ ویمنز کپ میں امپائرنگ کرنا شامل ہے۔

حال ہی میں وہ کوالالمپور میں اے سی سی ویمنز پریمیئر کپ 2024 کے امپائرنگ پینل کا حصہ تھیں۔

دو طرفہ سیریز میں سلیمہ امتیاز کی پہلی آن فیلڈ تعیناتی ملتان میں پاکستان-جنوبی افریقہ خواتین ٹی 20 سیریز کے دوران ہوگی جب کہ یہ سیریز پیر سے شروع ہوگی۔

ان کے ہمراہ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ناصر حسین میچ میں امپائرنگ کریں گے جب کہ حمیرا فرح تھرڈ امپائر اور پی سی بی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے محمد جاوید ملک میچ ریفری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024