• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

پر امید، پر عزم ہیں، نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا، عطا تارڑ

شائع September 15, 2024
عطا تارڑ: فوٹو: ڈان نیوز
عطا تارڑ: فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آئین ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید، پر عزم ہیں، نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ پاکستان کے عوام کا ہے کہ ان کو جلدی انصاف فراہم کرنے کے لیے کوئی ریفارم لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے مگر کسی مخصوص انسان کے لیے قانون سازی نہیں ہوگی، جو بھی ہوگا لوگوں کی بھلائی کے لیے اجتماعی طور پر ہوگا، کیسز کو نمٹانے کے حوالے سے کچھ معاملات ہوجاتے ہیں، کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، تو جلدی انصاف اور انصاف تک رسائی کے لیے سب ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھی ہیں، حکومتی اتحادیوں مین مشاورت ہورہی ہے، یہ معاملات قومی نوعیت کے ہیں، عوام کا فائدہ ہونا چاہیے، کبھی کبھی کاز لسٹ کے بغیر نوٹس آجاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی توازن کے حوالے سے چیزیں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں کابینہ اجلاس شروع ہوجائے گا، مولانا فضلا لرحمان ہمارے پرانے ساتھی ہیں، سب کو اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024