پی ٹی آئی نے سینیٹ وقومی اسمبلی میں اراکین کے ووٹ روکنے سے متعلق دستاویز جمع کرادیں

شائع September 15, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنے اراکین اسمبلی کے ووٹ روکنے سے متعلق دستاویز جمع کرادیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین سینٹ اور قومی اسمبلی کی دستاویزات آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی جمع کروائی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی نے اراکین سینٹ و قومی اسمبلی کے دستخط سے تمام ریکارڈ قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دےگا اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر کے فلور کراسنگ کی صورت میں ووٹ شمار نہ کیا جائے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز نے تحریری طور پر آئینی ترمیمی بل کے حق میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی یقین دہائی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس آج 4 بجے طلب کیے گئے ہیں تاہم اجلاس کے ایجنڈے میں عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم شامل نہیں ہے، البتہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کا بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024