• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دادو: ہائیکورٹ جج کی حفاظت پر مامور پولیس موبائل حادثے کا شکار، 2 اہلکار جاں بحق

شائع September 13, 2024 اپ ڈیٹ September 14, 2024
حادثے کا شکار پولیس موبائل— فوٹو بشکریہ قربان علی
حادثے کا شکار پولیس موبائل— فوٹو بشکریہ قربان علی

صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں ہائی کورٹ کے جج کی حفاظت کی مامور پولیس موبائل ٹریفک حادثے کا شکارہو گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی دادو کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلع دادو میں پولیس اسٹیشن خدا آباد کی حدود میں رات گئے پولیس موبائل ہائی وے پر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو کی حفاظت کے دوران پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا اور وہ درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی شناخت روشن علی دیپر اور سائیں رکھیو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں اے ایس آئی لال بخش سولنگی، پولیس کانسٹیبل حشمت گادھی اور ایاز کولاچی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی دادو نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج محفوظ رہے اور وہ لاڑکانہ سے حیدر آباد کی جانب گامزن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024