• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعظم

شائع September 12, 2024
وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل ویلاسکو کا خیر مقدم کیا — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل ویلاسکو کا خیر مقدم کیا — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے، ہماری کوششوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل ویلاسکو کا خیر مقدم کیا اور آئی ایم او کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ماہی گیری اور سمندری تجارت کو وسعت دینے، سمندری وسائل کی تلاش، ساحلی سیاحت کو فروغ دینے اور شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کوششوں کے ذریعے اور آئی ایم او اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔

انہوں نے سمندری اخراج کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور آئی ایم او کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کی تجدید کی۔

سیکریٹری جنرل آئی ایم او نے وزیر اعظم کی قیادت اور معاشی ترقی کے لیے اپنے بحری وسائل سے فائدہ اٹھانے اور عالمی میری ٹائم کمیونٹی میں اس کے کردار کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔

انہوں نے بین الاقوامی بحری برادری میں پاکستان کی فعال شرکت کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئی ایم او کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024