• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

شائع September 12, 2024
—فائل فوٹو: عبداللہ زہری
—فائل فوٹو: عبداللہ زہری

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نور عالم جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024