• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

کراچی میں قائم تمام انٹرسٹی بس ٹرمینل ختم کر کے سپر ہائی وے منتقل

شائع September 11, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

کراچی کی انتظامیہ نے شہر کے اندر قائم تمام انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کرتے ہوئے تمام اڈوں کو سپر ہائی وے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں انٹر سٹی بس اڈوں کی سپر ہائی وے منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ شہر کے اندر سے چلنے والی 268 انٹرسٹی بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 35 بسیں خلاف ورزی پر ضبط کی گئیں۔

کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ ضبط کی گئی بسوں کو بعد میں یقین دہانی کے بعد چھوڑ دیا گیا البتہ انہیں تنبیہ بھی کی گئی کہ دوبارہ خلاف ورزی پر ان کے پرمٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں قائم تمام انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کرتے ہوئے تمام اڈوں کو سپر ہائی وے منتقل کر دیا گیا ہے اور ان مقامات سے سپر ہائی وے کے لیے مفت شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024