پی سی بی میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 11 اینالسٹ فارغ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نے ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 11 اینالسٹ کو فارغ کردیا۔
ڈان نیو کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی اسکروٹنی کی گئی، ڈیٹا اور ویڈیو اینالسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے ڈیٹا اور ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا جس میں سے 26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ کرسکے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 11 اینالسٹس کو فارغ کردیا گیا اور باقی 15 اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔