• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، مولانا فضل الرحمٰن

شائع September 11, 2024
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی— فوٹو: ڈان نیوز
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی— فوٹو: ڈان نیوز

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی اور ایسی حکومت کے ساتھ جانے کا مطلب عوام کے غیض و غضب کو دعوت دینا ہے۔

سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی امور اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔

محمد علی درانی نے اپنے سیاسی رابطوں سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے سابق سینیٹر محمد علی درانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین اور جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں اپوزیشن کی کسی جماعت کی حمایت نہیں لے سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں لہٰذا ایسی حکومت کے ساتھ جانے کا مطلب عوام کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں صرف وہ اختیار چاہیے جو عوام نے دیا ہو، عوام کا دیا اقتدار چاہیے لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں اور آپ ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کے امین رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024