• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

لاہور: انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو حادثہ

شائع September 11, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، نامعلوم ویگو ڈالے نے ان کی گاڑی کو کنال روڈ پر ٹکر ماری، تاہم وہ محفوظ رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ویگو ڈالے کی ٹکر سے جج ارشد جاوید کی گاڑی کو نقصان پہنچا، وہ بحفاظت انسداد دہشت گری عدالت لاہور پہنچ گئے، ان کی گاڑی کو مرمت کے لیے ورکشاپ پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ جج ارشد جاوید 9 مئی کے مختلف مقدمات کے کیسز سن رہے ہیں، ان کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عمر ایوب، سرفراز چیمہ، صنم جاوید، علیمہ خان اور دیگرکےکیسز زیر سماعت ہیں۔

اس کے علاوہ جج ارشد جاوید فوادچوہدری، اسد عمر اور 9 مئی میں نامزد دیگر ملزمان کے کیسز بھی سن رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024