نوشکی میں فائرنگ سے جے یو آئی(ف) کے رہنما ظہور بادینی جاں بحق
بلوچستان کے شہر نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنما میر ظہور بادینی جاں بحق ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق نوشکی میں بوائز کالج کے قریب نامعلوم افراد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر ظہور بادینی جاں بحق ہو گئے۔