• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نے“طلاق“ نامی پرفیوم متعارف کرادیا

شائع September 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے شوہر کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق دینے کے بعد ”طلاق“ نامی پرفیوم متعارف کراکر سب کو حیران کردیا۔

شیخہ مہرہ نے اپنے برانڈ ’مہراسکم 1‘ کے بینر تلے ”طلاق“ یعنی (divorce) نامی پرفیوم متعارف کرایا ہے۔

دبئی کی شہزادی کی جانب سے متعارف کرائے پرفیوم کو سیاہ رنگ کی بوتل میں پیش کیا گیا ہے اور اسے 10 ستمبر کو متعارف کرایا گیا۔

فوری طور پر کمپنی کی جانب سے پرفیوم کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم جلد ہی ”طلاق“ نامی مذکورہ پرفیوم کو دنیا بھر کے کاسمیٹکس اور پرفیوم اسٹورز میں پیش کردیا جائےگا۔

شیخہ مہرہ کی جانب سے ”طلاق“ نامی پرفیوم متعارف کرائے جانے کے بعد دنیا بھر کی خواتین نے ان کی تعریفیں کیں اور معروف فیشن برانڈ کی مالک خواتین نے بھی ان کے قدم کو سراہا۔

شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے 17 جولائی کو انسٹاگرام پر پوسٹ لکھ کر شوہر کو طلاق دی تھی، جس پر دنیا بھر کے افراد نے حیرانگی کا اظہار کیا جب کہ اسلامی ممالک میں ان کے قدم کو غیر مذہبی بھی قرار دیا گیا۔

شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم دبئی کے حکمران کی متعدد صاحبزادیوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے ایک سال قبل ہی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ منا بن محمد سے شادی کی تھی اور انہیں ایک بچہ بھی ہے۔

شہزادی کی جانب سے شوہر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے طلاق دیے جانے کے معاملے پر دبئی کے شاہی خاندان یا حکومت کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے شوہر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے طلاق دیے جانے کے معاملے پراسلامی دنیا میں نئی بحث چھڑ گئی تھی کہ کس طرح بیوی نے شوہر کو طلاق دی؟

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024