• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

ورلڈ نوماڈ گیمز میں پاکستان کا شاندار آغاز، ماس ریسلنگ میں 2 کانسی کے تمغے جیت لیے

شائع September 10, 2024
— فوٹو: ورلڈ نوماڈ گیمز
— فوٹو: ورلڈ نوماڈ گیمز

ورلڈ نوماڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ماس ریسلنگ میں 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ڈان نیوز کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہونے والی 5ویں عالمی نوماڈ گیمز کے پہلے روز ماس ریسلنگ میں پاکستان کے شافت اللہ نے 70 کلوگرام اور محمد آصف نے 80 کلوگرام وزن میں کانسی کے تمغے جیتے۔

شافت اللہ نے آسٹریلیا، قازقستان اور منگولیا کو ہرا کر تمغہ جیتا جبکہ محمد آصف نے ایران، ازبکستان اور پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024