• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تیسرا ٹی20، آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع September 7, 2024
آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 3 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: کرک انفو
آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 3 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: کرک انفو

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

ایڈنبرا میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

برینڈن میک مولن 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جارج مُنسے کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 3، آرون ہارڈی اور شان ایبٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف باآسانی 4 وکٹیں گنوا کر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کیمرون گرین نے 62 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان مچل مارش 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024