• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بہاولپور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ایک سال سے غیر فعال، سی اے اے کو کروڑوں کا نقصان

شائع September 7, 2024
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ منیجر اور دیگر عملہ جن میں برڈ شوٹر بھی شامل ہیں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ منیجر اور دیگر عملہ جن میں برڈ شوٹر بھی شامل ہیں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی

بہاولپور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ایک سال سے زائد وقت سے غیر فعال ہے جس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے بہاولپور کے لیے فلائٹ آپریشن ایک سال سے زائد عرصے سے غیر فعال ہے، پی آئی اے کی آخری پرواز نے 2023 میں کراچی کے لیے اڑان بھری تھی، اس کے بعد سے پی آئی اے بہاولپور سے ملک بھر کے کسی بھی شہر کے لیے پروازیں آپریٹ نہیں کر رہا۔

پی آئی اے سمیت کوئی بھی ایئرلائن بہاولپور سے فلائٹ آپریٹ نہیں کر رہی، پروازیں آپریٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہاولپور کے شہریوں کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دستاویز کے مطابق بہاولپور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 60 سے زائد ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں، فلائٹ آپریشن بند ہونے سے سالانہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ منیجر اور دیگر عملہ جن میں برڈ شوٹر بھی شامل ہیں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں، سال 24-2023 میں افسران کی تنخواہ کی مد میں 17 کروڑ روپے سے زائد، جبکہ ایئرپورٹ پر مینٹیننس اور انتظامی امور کی مد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے بہاولپور سے کراچی، جدہ اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں آپریٹ کرتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024