• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مینگل صاحب کے پاس یہی راستہ تھا کہ استعفیٰ دے کر بتاتے وہ بلوچوں کے ساتھ ہیں، خورشید شاہ

شائع September 6, 2024
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ— فائل فوٹو: ڈان
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ— فائل فوٹو: ڈان

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے استعفے نہیں آئے صرف ایک آیا ہے کیونکہ اختر مینگل کے ساتھ سیاسی مسئلہ ہوگیا تھا اور اب مینگل صاحب کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ استعفیٰ دے کر بتاتے کہ وہ بلوچوں کے ساتھ ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سکھر میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں آج بھی اس جذبے سے سرشار ہوں جو 13سال کی عمر میں 1965 میں ہوا کرتا تھا، اس وقت جذبہ تھا، حب الوطنی تھی، محبت تھی اور سب سے بڑی دشمن کے خلاف نفرت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آج اسی جذبے کی ضرورت ہے جس جذبے سے 1965 کی جنگ میں قوم سرشار ہوئی تھی، ہماری قوم میں وہی جذبہ دوبارہ بیدار کرنا چاہیے اور اسی جذبے سے ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر پاکستان کی حفاظت کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نہ ہم سے ناراض تھے، نہ ہیں اور نہ ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان استعفے نہیں آئے بلکہ صرف ایک استعفیٰ آیا ہے کیونکہ اختر مینگل صاحب کے ساتھ سیاسی مسئلہ ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک خاتون سیاسی طور پر مضبوط ہو گئی ہیں لہٰذا اب مینگل صاحب کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ استعفیٰ دے کر بتاتے کہ وہ بلوچوں کے ساتھ ہیں اور میں تو کہوں گا کہ انہیں بلوچوں کے ساتھ ہونا بھی چاہیے کیونکہ بلوچستان، پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا ہی پاکستان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ اختر نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سندھ حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سندھ میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے، چاہے وہ درخت کسی گھر میں ہی کیوں نہ لگا ہو اس کے کاٹنے پر پابندی ہونی چاہیے اور خلاف ورزی پر گھر کے مالک کو بھی 6ماہ کی سزا ہونی چاہیے کیونکہ درخت قومی پراپرٹی ہوتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری جماعت لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اوراس حوالے سے مفت سولرز دیے جارہے ہیں لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں ہے، ہمیں اس سے آگے جانا ہوگا، ہم صرف سندھ کو نہیں بلکہ جلد پورے پاکستان کو سستی بجلی فراہمی کریں گے۔

خورشید شاہ نے نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا آیا ہے اور یہ ہماری معیشت پر مثبت اثرات ڈالے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال میں خود ہوں جسے 500 ارب روپے کی کرپشن کا کرپٹ ترین انسان ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا فیصلہ خدا پر چھوڑ دیا تھا اور آج دیکھو اس کا نتیجہ آگیا ہے، میرے خلاف کارروائی کروانے والے آج کہاں ہیں، میں تو ان کا نام تک لینا بھی پسند نہیں کرتا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میں جلد علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024