• KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

سندھ: جعلی کھاد اور زرعی ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

شائع September 5, 2024
محمد بخش مہر نے ڈی جی زراعت سندھ کو متعلقہ اضلاع میں کھاد کی دستیابی  یقینی بنانے کی ہدایت کی — فائل فوٹو: ڈان
محمد بخش مہر نے ڈی جی زراعت سندھ کو متعلقہ اضلاع میں کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی — فائل فوٹو: ڈان

حکومت سندھ نے جعلی کھاد اور زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن اور ملوث کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور محکمہ زراعت میں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو وارننگ دے دی۔

سکھر میں صوبائی وزیر زراعت و انسداد بدعنوانی سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی طلب اور رسد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کسانوں کو کھاد اور ڈی اے پی کی وافر مقدار اور مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے محکمہ زراعت میں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرائض سے غفلت برتنے پر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسران کی محکمہ زراعت میں جگہ نہیں ہے۔

محمد بخش مہر نے ڈی جی زراعت سندھ کو متعلقہ اضلاع میں کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو بلاتعطل کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ زراعت کے شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025