• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے اقدامات مزید تیز کردیے

شائع September 5, 2024
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اقدامات مزید تیز کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار تمام وسائل فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز نے وفاقی کابینہ کے 30 اگست کو ہونے والے اجلاس کی اندرونی تفصیلات حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو دورہ کوئٹہ میں کور کمانڈر کوئٹہ کی بریفنگ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورکمانڈر کوئٹہ نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کے لیے اقدامات سے آگاہی دی گئی اور بلوچ نوجوانوں کو تقسیم کے بیانیہ کے ذریعے الگ کرنے کی کوششوں بارے میں بتایا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو غیرملکی عناصر، دہشت گردوں کی جانب سے ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے سے آگاہی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وفاقی کابینہ پر واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے سے آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اقدامات مزید تیز کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار تمام وسائل فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم نے اہم اقدامات سے وفاقی کابینہ کو آگاہ کردیا۔

اس سے قبل، وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل ازوقت حراست میں لے سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024