• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

انجری کا شکار حسن علی سمیت چار فاسٹ باؤلرز کی فٹنس میں اہم پیشرفت

شائع September 5, 2024
فائل فوٹو: افغانستان کرکٹ
فائل فوٹو: افغانستان کرکٹ

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سمیت چار فاسٹ باؤلرز کی فٹنس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چار فاسٹ باؤلرز کی ری ہیب کا عمل شروع ہونے کے باوجود انہیں مکمل صحتیابی کے لیے کم از کم 3 سے 6 ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق انجری کا شکار قومی فاسٹ باؤلرز حسن علی، احسان اللہ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر کی فٹنس سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ میں کرکٹر حسن علی کی کہنی کی سرجری ہوگئی اور وہ مزید کچھ روز انگلینڈ میں قیام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی میڈیکل پینل رپورٹ موصول ہوتے ہی حسن علی کا ری ہیب تشکیل دے گا۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلرز محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور احسان اللہ کی ری ہیب کا عمل بھی جاری ہے تاہم تینوں فاسٹ باؤلرز کو تاحال باؤلنگ کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ احسان اللہ اپنے آبائی علاقے میں فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ہلکی پھلکی ٹریننگ کر رہے ہیں البتہ انہیں انجری سے صحتیاب ہونے میں کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 1 سال لگ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ میڈیکل پینل نے ارشد اقبال کے ٹخنے کی انجری کا قطر سے معائنہ بھی کرا لیا ہے اور غیرملکی آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ کی تجاویز پر پی سی بی نے ری ہیب پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔

کمر کی انجری کا شکار محمد وسیم جونیئر بھی ابھی تک مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے اور ان کی انجری کی بھی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔

پی سی بی میڈیکل آئندہ ہفتے احسان اللہ، ارشد اقبال اور وسیم جونیئر کی انجری کا جائزہ لے گا جہاں میڈیکل پینل میں پروفیسر رانا دل آویز، پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر ممریز شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024