• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

سیاسی رہنما بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں، تسلیم کریں آپ نے ان کے دل دکھائے، اختر مینگل

شائع September 5, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکا ہوں اور اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں اور تسلیم کریں آپ نے ان کے دل دکھائے۔

ڈان نیوز کے مطابق بی این پی کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا، جس پر مجھے حیرت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما سمجھتے ہیں کہ وہ ان کو منالیں گے اور رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے، انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے تاہم معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، سیاسی رہنما بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں اور تسلیم کریں کہ آپ نے ان کے پیاروں کو چھین کر اِن کے دل دکھائے ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ سیاسی رہنما سمی اور مہرنگ سے معافی مانگیں کہ آپ نے انہیں اس وقت مارا جب وہ صرف آپ سے بات کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف اختر مینگل نہیں ہوں، میں اس عوام کا حصہ ہوں، جب آپ ان سے معافی مانگیں گے، تو آپ مجھ سے بھی معافی مانگ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، لیکن میرے ضمیر نے مجھے اس فیصلے پر مجبور کیا ہے، میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے پر تیار نہیں ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ میں پاکستان میں نہیں تھا اور خود کو اس بوجھ سے نجات دلانے کے لیے آیا ہوں جو مہینوں سے میرے اوپر تھا لیکن اب میں آزاد ہوں، امید ہے کہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب پرواز میں ہوں، الوداع، پارلیمنٹ، شاید ہم اس وقت ملیں جب قانون کی حکمرانی قائم ہو۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024