• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

گوجرانوالہ: سرکاری اسکول میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

شائع September 5, 2024
— فوٹو: شٹر اسٹاک
— فوٹو: شٹر اسٹاک

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں 5 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے اسکول ٹیچر کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا، ملزم کی بیوی نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھر میں ہی اسکول بنا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اسکول کی 5 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز بنا رکھی تھیں، متاثرہ بچیوں سے زیادتی کے انکشافات پر پولیس نے والدین کی مدعیت میں 5 الگ الگ مقدمات درج کرکے بچیوں کے میڈیکل کروائے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، واقعے کے بعد اسکول کو سیل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025