• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

فیکٹ چیک: ہانیہ عامر کی وائرل بولڈ ویڈیو جعلی ہے

شائع September 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل بولڈ ویڈیو ان کی نہیں بلکہ جعلی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوبز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وائرل بولڈ ویڈیو ان کی نہیں۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ کوئی شوبز ویب سائٹ والوں کو بتائے اور سمجھائے کہ وائرل ویڈیو ان کی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو ہے۔

انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر قوانین کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھایا۔

اداکارہ نے جس وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دیا، اس متعلق شوبز ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ ویڈیو اداکارہ کی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کی شکل سے ملتی جلتی لڑکی کو بولڈ لباس میں بولڈ ادائیں دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے کافی ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے اور دیکھنے والے زیادہ تر صارفین اسے اداکارہ ہی سمجھ بیٹھے۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ وہ ہانیہ عامر کی ویڈیو ہے لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو ان کی نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025