• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

چینی وزیر اعظم کا اکتوبر میں پاکستان کا 3 روزہ دورہ متوقع

شائع September 3, 2024
پہلے مرحلے میں چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے — فائل فوٹو: شنہوا
پہلے مرحلے میں چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے — فائل فوٹو: شنہوا

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی رابطوں کی بہتری کا نتیجہ آگیا اور 11 سال بعد چین کے وزیر اعظم پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔

پہلے مرحلے میں چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس موقع پر پاک ۔ چین تعلقات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرا مرحلہ 15 اکتوبر سے کثیرالجہتی دورہ ہوگا۔ چینی وزیر اعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

لی چیانگ کے دورے پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ہوگا جسے حکومت پاک۔چین تعلقات میں بہتری بالخصوص وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے دوطرفہ رابطوں کا تسلسل قرار دے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024