• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: سپر ہائی وے پر ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید

شائع September 3, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی شرقی ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ محمد گوٹھ کے قریب ’ندی‘ میں ڈاکو موجود ہیں۔

اطلاع موصول ہونے پر افسران موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا اور ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران عادل پتافی اور چمن عباس نامی دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چمن عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جن کے سینے میں گولی لگی تھی۔

پولیس نے کہا کہ ہم فرار ہونے والے زخمی ملزم کا پیچھا کر رہے تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس اہلکاروں کو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ’متحرک‘ کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دوسرے کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شرقی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024