• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

حکومت کو برآمدات بڑھانے اور تجارتی خسارہ کم کرنے میں بڑی کامیابی مل گئی

شائع September 3, 2024
— فائل فوٹو:اے ایف پی
— فائل فوٹو:اے ایف پی

وفاقی حکومت کو برآمدات بڑھانے اورتجارتی خسارہ کم کرنے میں بڑی کامیابی مل گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور تجارتی خسارے میں 12.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد وشمارجاری کردیے، رپورٹ کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 18.90 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 15.93 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ جولائی اور اگست میں برآمدات 14 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں برآمدات کاحجم 2 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ، جولائی اور اگست میں برآمدات 5 ارب 5 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 12.03 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر 20.54 فیصد کمی ہوئی جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 4.20 فیصد کم ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست میں تجارتی خسارہ ایک ارب 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا ، جولائی اور اگست میں تجارتی خسارے کا حجم 3 ارب 57 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ جولائی اور اگست کے دوران درآمدات میں 5.67 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ اسی مدت میں امپورٹس کا حجم 8 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024