آرمی چیف کے فیصلوں کے باعث ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، فیصل واڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلے کیے اور ان فیصلوں سے اب ملک کو ترقی سےکوئی نہیں روک سکتا۔
مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوش اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاش جمہوری سیاسی لیڈرز، آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ فیصلے پہلےکر لیتے، اگر یہ پہلے ہوجاتا تو آج پاکستان کہاں سے کہاں ترقی میں پہنچ چکا ہوتا، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔