• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

جوائنٹ وینچر گروپ نے رائل پام گولف کنٹری کلب لاہور کی 25 سالہ لیز حاصل کرلی

شائع September 3, 2024

جوائنٹ وینچر آف پاکستان سروسز لمیٹڈ (مالکان پیئر کانٹیننٹل ہوٹلز اور آپریٹرز)، وارم واٹرز ایڈوائرزی گروپ، پلیٹینم کنسٹرکشن لمیٹڈ اور گولف اسکیپ ایل ڈی اے پُرتگال نے رائل پام گولف اور کنٹری کلب لاہور کی 25 سالہ تاریخی لیز حاصل کرلی ہے۔

پاکستان سروسز لمیٹڈ (پیئر کانٹیننٹل ہوٹلز مالکان اور آپریٹرز)، وارم واٹرز ایڈوائزری گروپ، پلیٹینم کنسٹرکشن لمیٹڈ اور گولف اسکیپ ایل ڈی اے پُرتگال پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے کامیابی کے ساتھ رائل پام گولف اور کنٹری کلب لاہور کی 25 سالہ لیز حاصل کرلی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کلب کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ لیز کی قیمت اور ایڈوانس پریمیئم ہے۔

مالی بولی، جو کہ وارم واٹرز ایڈوائزری گروپ اور پاکستان سروسز لمیٹڈ کی قیادت میں قائم کی گئی مشترکہ وینچر کی جانب سے ایک تاریخی پیشکش تھی، جس کا ریلوے ہیڈکوارٹرز میں سرکاری طور پر انعقاد کیا گیا۔

اس بولی کا عمل جنوری 2022 میں پاکستان ریلوے کے زیر انتظام سپریم کورٹ آف پاکستان کی سخت نگرانی میں شروع کیا گیا تھا، جس میں اعلیٰ درجے کے مشیران ایم/ایس اے ایف فرگوسن اینڈ کو، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور ایم /ایس نیسپاک نے بہترین معیار کی نگرانی کویقینی بنایا۔

رائل پام کے لیے ایک نیا دور

یہ سنگ میل وارم واٹرز ایڈوائرزی اور پاکستان سروسز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان میں تفریح، مہمان نوازی اور کھیلوں کے شعبے کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ شراکت داری رائل پام گولف اور کنٹری کلب کو ملک کی بہترین منزل کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے، جو کہ خاندان کی تفریح، تفریحی سرگرمیوں اور گولف کے لیے بہترین ہوگی۔

پاکستان سروسز لمیٹڈ کی سربراہی میں، رائل پام، جو کہ اپنی عالمی معیار کی گالف کورس اور پرتعیش سہولیات کے لیے جانا جاتا ہے، وسیع پیمانے پر تبدیلی سے گزرے گا۔ یہ 25 سالہ لیز پاکستان ریلوے کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے جبکہ کلب کی وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے نئی خدمات اور سہولیات متعارف کروائیں جو وسیع تر سامعین کو متوجہ کریں اور مشکل معاشی حالات میں بھی آمدنی کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بنائیں۔

مشترکہ وینچر کلب کی سہولتوں، بشمول گولف کورس، کھیلوں کی سہولیات، ڈائننگ آپشنز، اور ایونٹ کے مقامات، کی بحالی اور اپ گریڈنگ میں اہم سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ملک کے فائیو اسٹار ممبران کے گیسٹ رومز کی سہولت کے لیے نمایاں منصوبہ ہوگا، جو گالف کورس کے مناظر کے ساتھ کم از کم 100 کمرے فراہم کرے گی۔

کلب کی معزز شہرت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے، نئی انتظامیہ ممبران کے ساتھ ”اسٹریٹیجی کنسلٹیٹو سیشنز“ کی سیریز کے ذریعے رابطہ کرے گی۔ ان سیشنز کا مقصد فیڈبیک حاصل کرنا اور نئے فیچرز متعارف کروانا ہے جو تمام ممبران اور وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024