• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

مظفر گڑھ میں تیزاب گردی کا واقعہ، ایک ہی خاندان کی 3 خواتین زخمی

شائع September 3, 2024
— فائل فوٹو: اسد فاروقی
— فائل فوٹو: اسد فاروقی

مظفر گڑھ شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور روہیلانوالی تھانے کی حدود میں واقع موضع بندہ اسحق کے علاقے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین تیزاب گردی کے نتیجے میں جھلس گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزمان عمران اور عرفان جو بشیر احمد کے صاحبزادے تھے، مبینہ طور پر شفیع کی بیوی کلثوم بی بی کے گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ سو رہی تھیں۔

انہوں نے متاثرین پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 50 سالہ کلثوم بی بی ، ان کی 20 سالہ بیٹی سویرا بی بی اور 6 سالہ ثانیہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روہیلاں والی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024