• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

حبا بخاری کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، نادیہ خان کا دعویٰ

شائع September 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ حبا بخاری حمل سے ہیں اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ”کیا ڈراما ہے“ نامی ٹی وی شو میں حبا بخاری کے ڈرامے ”جاں نثار“ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ حبا بخاری اُمید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ حبا بخاری کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں ’جاں نثار اور حبس‘ میں اداکارہ کے چہرے اور جسم کے خدوخال کو تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق حبا بخاری نے مذکورہ دونوں ڈراموں کی شوٹنگ حمل کے دوران کروائی، جس وجہ سے ڈراموں میں ان کے چہرے اور جسم کے خدوخال ہر بار مختلف اور منفرد دکھائی دیتے ہیں۔

نادیہ خان کی بات پر پروگرام کے میزبان اور شریک مہمان خاموش ہوگئے اور انہوں نے سوچا کہ شاید وہ اداکارہ کے ڈرامے میں حاملہ ہونے کی بات کر رہی ہیں لیکن نادیہ خان نے واضح کیا کہ حبا بخاری حقیقی زندگی میں اُمید سے ہوچکی ہیں۔

نادیہ خان نے ٹی وی شو میں تالیاں بجاتے ہوئے حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

اب ان کی شادی کے دو سال بعد نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حبا بخاری اُمید سے ہیں لیکن اداکارہ نے ان کے دعووں پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے مداح خوش دکھائی دیے، ساتھ ہی انہوں نے نادیہ خان کو ٹی وی شو میں اداکارہ کے حاملہ ہونے کی اطلاع دینے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024