• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 پر ڈھیر، بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 143 رنز درکار

شائع September 2, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا—فوٹو: کرک انفو
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا—فوٹو: کرک انفو

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیے بغیر صائم ایوب 20 اور کپتان شان مسعود 28 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے بابر اعظم اپنی بری کارکردگی کا تسلسل نہ توڑ سکے اور صرف 11 رنز بنا پویلین لوٹ گئے، پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے جو 2 رنز بنا سکے۔

کچھ دیر مزاحمت دکھانے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ہمت ہار بیٹھے اور 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے بلے باز محمد علی کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

ایک اینڈ سے آغا سلمان ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرتے رہے لیکن دوسری طرف سے وکٹیں گرتی رہیں، محمد علی کے بعد آنے والے ابرار احمد 2 اور میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، سلمان آغا سب سے زیادہ 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 172 رنز ہی بنا پائی اور اس طرح سے مہمان ٹیم کو میچ اور سیریز 2 صفر سے جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

185 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے چائے کے وقفے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 42 رنز بنالیے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 143 رنز درکار ہیں، وقفے کے بعد کھیل خراب موسم اور روشنی کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا تھا اور عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے۔

ان کے بعد نائٹ واچ مین خرم شہزاد کو بقیہ وقت گزارنے کے لیے وکٹ پر بھیجا گیا لیکن حسن محمود نے انہیں بھی بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی تھی۔

تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز بنائے تھے اور اسے مجموعی طور پر 21 رنز کی برتری حاصل تھی۔

یاد رہے کہ کھیل کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 58، شان مسعود 57، سلمان آغا 54 رنز بناکر نمایاں رہےتھے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی تھی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست تھی۔

پاکستان پلیئنگ الیون

عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ ابراراحمد ۔ میر حمزہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش پلیئنگ الیون

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، شادمان اسلام، شکیب الحسن، ذاکر حسن اور تسکین احمد۔

میچ آفیشلز

رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف ( آن فیلڈ امپائرز) آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024