• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:19am Sunrise 6:45am
  • ISB: Fajr 5:27am Sunrise 6:55am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:19am Sunrise 6:45am
  • ISB: Fajr 5:27am Sunrise 6:55am

میانوالی میں دہشت گردوں کا راکٹ، دستی بموں سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

شائع September 2, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے می ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حملہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا جب کہ پنجاب پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملے میں پولیس کا ایک جوان معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کایہ نواں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔

حملے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

کارٹون

کارٹون : 1 دسمبر 2024
کارٹون : 30 نومبر 2024