• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

’منکی پاکس‘ کے 100 سے زائد ممالک میں ایک لاکھ کیسز رپورٹ

شائع August 31, 2024
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے گزشتہ ماہ جولائی میں عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دی گئی وبا ”منکی پاکس“ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک تک پھیل چکا اور اس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تک جا پہنچی۔

امریکا کے ’سینٹرل فار ڈیزیز اینڈ پروینشن سینٹر‘ (سی ڈی سی) کے ڈیٹا کے مطابق سال 2022 سے رواں ماہ 6 اگست تک دنیا بھر میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 95 ہزار تک جا پہنچی تھی۔

مذکورہ کیسز میں ہزاروں افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد تاحال بیماری سے لڑ رہے ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق 2022 کے بعد حیران کن طور پر منکی پاکس کے 90 فیصد کیسز ایسے علاقوں میں رپورٹ ہوئے، جہاں پہلے اس بیماری کے کیسز رپورٹ نہیں ہوتے تھے۔

عام طور پر منکی پاکس کو افریقہ کی وبا سمجھا جاتا ہے اور ماضی میں یہ بیماری صرف افریقی ممالک تک محدود تھی لیکن 2022 کے بعد یہ بیماری امریکا، ایشیا اور یورپ سمیت ہر خطے میں پائی گئی۔

—اسکرین شاٹ/ سی ڈی سی
—اسکرین شاٹ/ سی ڈی سی

سی ڈی سی کی ویب سائٹ کے مطابق 6 اگست 2024 تک منکی پاکس کے مجموعی کیسز کی تعداد 99 ہزار 518 تک تھی اور اس سے 2022 سے لے کر اب تک 122 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق رواں سال 2024 میں اب تک دنیا بھر میں منکی پاکس کے 14 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے بہت زیادہ ہیں۔

مجموعی طور پر 2022 سے لے کر اب تک یعنی دو سال میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 95 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور یہ بیماری دنیا کے 100 سے زائد ممالک تک پھیل چکی۔

اس وقت منکی پاکس کے زیادہ کیسز افریقی ممالک میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثرہ ملک کانگو ہے، جہاں منکی پاکس کے شدید متاثرہ مریضوں کو اسمال پاکس کی ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024