• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am

اسٹارٹ ایپ ریئلی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ جلد شروع کرنے کا اعلان

شائع August 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نجی ٹیلی وژن نیٹ ورک ”گرین انٹرٹینمنٹ“ نے اسٹارٹ اپ ریئلٹی شو ”شارک ٹینک پاکستان“ جلد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

”شارک ٹینک پاکستان“ کو باضابطہ شروع کرنے سے قبل اس کی افتتاحی تقریب 30 اگست کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی، جس میں ریئلٹی شو کا حصہ بننے والے سرمایہ کاروں سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

ریئلٹی شو کے معاہدے کی تقریب میں فیروز خان، صنم سعید، محب مرزا، نادیہ حسین، علی رحمٰن اور دیگر متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔

معاہدے کی تقریب میں پاکستان بھر کی کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں اور شوبز شخصیات سمیت تمام افراد نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ریئلٹی شو کو پاکستان میں شروع کیا جا رہا ہے۔

”شارک ٹینک پاکستان“ میں ایسے اسٹارٹ ایپ کے نمائندے شریک ہوں گے جو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے مختلف سرمایہ کاروں کو پروپوزل پیش کرکے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستانی ریئلٹی شو کا پہلا سیزن کب تک آن ایئر ہوگا اور اس میں کتنے اسٹارٹ اپس شامل ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ معاہدہ ہوجانے کے بعد اب جلد ہی شو کا آغاز ہوگا۔

ریئلٹی شو میں شریک ہونے والے سرمایہ کاروں کو ”شارک“ کہا جاتا ہے جو کہ اسٹارٹ اپس کی ٹیم کے پروپوزلز اور دیگر معلومات کی بنیاد پر انہیں فنڈز یا سرمایہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔

”شارک ٹینک پاکستان“ ملک کا پہلا کاروباری ریئلٹی شو ہے لیکن مذکورہ شو پاکستان میں نشر ہونے سے قبل پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی نشر ہوچکا ہے۔

شارک ٹینک کے نام سے بزنس ریئلٹی شو 2009 میں امریکا میں شروع کیا گیا تھا، اس سے قبل یہی شو دوسرے نام سے 2005 میں برطانیہ میں شروع کیا گیا تھا لیکن سب سے پہلے اسی شو کا کا آغاز 2001 میں جاپان سے ہوا تھا لیکن ان شوز کے نام دوسرے تھے۔

بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک میں ”شارک ٹینک“ کے نام سے ہی بزنس ریئلٹی شوز ہوتے آ رہے ہیں اور اب تک اسی شو کے دنیا بھر میں 50 سے زائد سیزنز نشر ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024