• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

کراچی: کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشا پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ بھی درج

شائع August 31, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں کارساز سروس روڈ ٹریفک حادثے کے کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا دانش پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کارساز روڈ پر گاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر قتل کرنے والے مرکزی ملزمہ نتاشا دانش پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن حکام کی جانب سے ملزمہ پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ سینیئر انویسٹیگیشن افیسر بہادر اباد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پہلے سے درج دفعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے، مقدمہ دفعہ 111 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

قبل ازیں نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی، میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے خون اور یورین کے سیمپلز لیے گئے تھے، ابتدائی رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا تاہم آج یورین رپورٹ میں واضح طور میتھافیٹامائن آئس نشے کے استعمال کی تصدیق ہوگئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ پر ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ ڈاکٹر سلیم عبدالقدیر کے دستخط موجود ہیں جب کہ اس پر ڈاکٹر تحسین شیخ کے بھی دستخط موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ کی بنا پر ملزمہ پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے 20 اگست کو کار حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا پر مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا، مقدمہ قتل بل خطا اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے بعد تفتیشی حکام نے ملزمہ سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا تھا تاہم نتاشا دانش کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کرنے پر دفعات تبدیل کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جب کہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ جیپ چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024