• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm

کراچی: تبادلے، تنخواہ بند کرنے پر پولیس اہلکار بچے فروخت کرنے کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

شائع August 30, 2024
سپاہی وحید نے سپریم کورٹ اور اعلیٰ افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے — فوٹو: ڈان نیوز
سپاہی وحید نے سپریم کورٹ اور اعلیٰ افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے — فوٹو: ڈان نیوز

سینٹرل جیل میں تعینات پولیس اہلکار اپنے بچے فروخت کرنے کے لیے کراچی پریس کلب پہنچ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اہلکار وحید نے الزام عائد کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ لانڈھی سے سینٹرل جیل تبادلہ کردیا گیا ہے، تین ماہ سے تنخواہ بند کردی گئی ہے اور سرکاری رہائش بھی خالی کرنے کا کہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس رقم نہیں ہے جس وجہ وہ 9 میں سے 4 بچے فروخت کر رہے ہیں۔

سپاہی وحید نے سپریم کورٹ اور اعلیٰ افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024