• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ انجلینا ملک کی گاڑی سے ’حادثہ‘، ہجوم نے اداکارہ کو گھیر لیا

شائع August 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ انجلینا ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کے بعد اداکارہ کو ہجوم کی جانب سے گھیرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ متعدد افراد کو ان کی گاڑی کا گھیرائو کرکے انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہتے سنائی دیتے ہیں۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی کے پاس ہی رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی کھڑی ہیں اور بعض گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں انجلینا ملک کو اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہجوم سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد اداکارہ کو گاڑی سے باہر نکلنے کا کہتے ہیں جب کہ ایک شخص نے اداکارہ کو فون بھی اٹھا لیا۔

فون اٹھانے والے شخص کو اداکارہ فون واپس کرنے اور اسے کہتی ہیں کہ وہ بھاگ نہیں رہیں بلکہ یہیں کھڑی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں متعدد افراد کو اداکارہ کی گاڑی کو ارد گرد دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اداکارہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر ہجوم سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ انجلینا ملک کی گاڑی سے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کلفٹن میں حادثہ پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی نے رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری لیکن حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فوری طور پر اداکارہ نے بھی انسٹاگرام پر واقعے سے متعلق کوئی پوسٹ یا وضاحت نہیں کی جب کہ ڈان نیوز آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کر پایا کہ انجلینا ملک کی گاڑی سے کب اور کہاں حادثہ پیش آیا؟

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024